مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ میں 237 رنز بناکر ریکارڈ بناڈالا

ہفتہ 21 مارچ 2015 15:17

مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ میں 237 رنز بناکر ریکارڈ بناڈالا

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 237 رنز بناکر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے انفرادی اسکورکرنے کا ریکارڈ بناڈالا، گیارہ چھکے اور چوبیس چوکے ،ویلنگٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے رنزوں کی برسات کردی۔ ایسی درگت بنائی ویسٹ انڈین بولر کی وہ برسوں یاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مارٹن گپٹل نے اپنی دہشت ناک اننگ میں ایک تریسٹھ گیندوں پر گیارہ چھکوں اور چوبیس چوکوں کی بدولت دوسو سینتیس رنز کی ناقابطل شکست ڈبل سینچری اسکور کی۔

ان کی اس یادگاری اننگ کی سبب کئی ریکارڈ بھی ان کے نام ہوئے۔ اب وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کے بھی مالک بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس تھا جو انہوں نے اسی ورلڈ کپ کے راونڈ میچ میں زمبابوے کے خلاف اسکور کیا تھا۔