وہاب ریاض نے شین واٹسن کے ساتھ گرما گرمی کی اصل وجہ بتا دی

ہفتہ 21 مارچ 2015 15:53

وہاب ریاض نے شین واٹسن کے ساتھ گرما گرمی کی اصل وجہ بتا دی
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے شین واٹسن کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کی اصل وجہ بتا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ جب بیٹنگ کر نے آئے تو شین واٹسن نے ان سے کہا تھا کہ ’’ کیا تمہارے ہاتھ میں بلا نہیں ہے ؟‘‘ ،ان کے اس مذاق کے بعد جب وہ بیٹنگ کر نے آئے تو میں نے بھی انہیں باؤنسرز پر رکھ لیا اور یہی کہا کہ ’’ تمہارے ہاتھ میں بیٹ نہیں ہے ؟ ‘‘ ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میچ کے بعد شین واٹسن نے انکے پاس آکر باؤلنگ کی تعریف بھی کی ۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا ، راحت علی سے ناراض نہیں ہو ں کیوں کہ ایسا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔ وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے قوم کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کی تاہم شاید یہ قسمت کو منظور نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :