ورلڈ کپ 2015ء میں وہاب ریاض سب سے تیز گیند پھینکنے والے باؤلر

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:30

ورلڈ کپ 2015ء میں وہاب ریاض سب سے تیز گیند پھینکنے والے باؤلر

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء)وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار باؤلنگ کو شائقین کرکٹ لمبے عرصے تک یاد رکھیں گے لیکن یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں تیز ترین بال پھینکنے والے باؤلر کوئی اور نہیں وہ بھی وہاب ریاض ہیں جنہوں نے 154.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر یہ اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے دیگر ٹیموں کے بہترین باؤلرز کو بھی مات دیدی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے باؤلر مچل سٹارک ہیں جنہوں نے 150.6 اور تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن ہیں جنہوں نے 150.2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔