ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کے بعد شاہد آفریدی نے قومی سے معافی مانگ لی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:35

ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کے بعد شاہد آفریدی نے قومی سے معافی مانگ لی

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) ومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفرید ی نے کہاکہ میڈیا نے ورلڈکپ میں شروع سے لے کرآخر تک منفی کردار ادا کیا جو کہ ٹھیک بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدخان آفریدی نے کہاکہ مصباالحق بہت اچھے کپتان ہیں ان کی کپتانی میں کھیلنے کا بہت مزا آیا ۔ان کا کہناتھا کہ کواٹر فائنل میں بد قسمتی سے فیلڈنگ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا لیکن ورلڈ کپ میں ان کیلئے بریٹ کو چھکے مارنا ہمیشہ یادگار رہے گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ خود بھی ورلڈ کپ میں خاص کار کر دگی نہیں دکھا سکے جس پر وہ شرمندہ ہیں اور قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :