نئی ماڈلز منی لانڈرنگ ،سمگلنگ اورکرپشن میں ملوث ہیں‘میرا

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:48

نئی ماڈلز منی لانڈرنگ ،سمگلنگ اورکرپشن میں ملوث ہیں‘میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) اداکارہ میرانے ا لزام عائد کیاہے کہ کراچی میں اکثر نئی ماڈلز منی لانڈرنگ ،سمگلنگ اورکرپشن میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ان کاکہناتھاکہ شوبزمیں کام کرنے والی اداکاراؤں اورماڈلزکومعقول معاوضہ نہیں ملتااس لئے وہ کرپشن کرنے پرمجبورہیں۔ان کایہ بھی کہناتھاکہ بعض ماڈلزمنشیات کے دھندے میں بھی ملوث ہیں تاہم اگرانہیں مناسب معاوضہ ملے توکرپشن پرکنٹرول کیاجاسکتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ میں کسی بھی ماڈل کا نام نہیں لے سکتی، نئی آنے والی لڑکیاں سب کے سامنے ہیں۔