کنگنا رنا وت اپنی نئی فلم میں بالی ووڈ کی ”ملکہ غم “ مینا کماری کاکردارنبھائیں گی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:52

کنگنا رنا وت اپنی نئی فلم میں بالی ووڈ کی ”ملکہ غم “ مینا کماری کاکردارنبھائیں ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) کنگنا رنا وت اپنی نئی فلم میں بالی ووڈ کی ”ملکہ غم “ مینا کماری کاکردارنبھائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ان دنوں بائیو پک بنانے کا رحجان ہے جیسا کہ کرکٹر محمد اظہرالدین‘ مہندر سنگھ دھونی اور ریسلر مہاویر سنگھ فوگٹ کی زندگی پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور اب بالی ووڈ کی ٹریجڈی کوئین مینا کماری پر بھی فلم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جس کیلیے بالی ووڈ کی ہونہار اداکارہ کنگنا رناوت کو مینا کماری کا کردار ادا کرنے کے لیے چنا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں یہ بات سننے میں ا?ئی تھی کہ تگمانشو ڈھولیا آنجہانی اداکارہ مینا کماری پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ بائیو پک ونود مہتا کی کتاب سے ماخوذ ہے اور اس کا نام ” مینا کماری: دی کلاسک بائیوگرافی “ ہے۔ اب سننے میں آیا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم ” کوئین “ کی اداکارہ کنگا رناوت اس سے پہلے ایک 80 سالہ اسٹار ملان لوتریا کی ”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی “ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :