نئی حکومت کے دور میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے،اپنی رائے کے اظہار کی آزادی نہیں ،بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:52

نئی حکومت کے دور میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے،اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ..

ممبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ نئی حکومت میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے،اپنی بات کہنے کی آزادی صرف ایک مسئلہ نہیں ہے ، زندگی سے منسلک چیز ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اپنی بات کہنے کی آزادی صرف ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم سب کی زندگی سے منسلک چیز ہے۔

نندیتا نے کہا سنسر بورڈ یا دوسری ایجنسیوں کے ذریعے جس طرح کی پہریداری کی جا رہی ہے اس سے آزادی اظہار پر حملے جیسی صورت حال ہے۔ نندیتا کے مطابق حکومت ہی نہیں بلکہ حکومت سے باہر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنھیں یہ لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی کریں حکومت انکے ساتھ ہے۔