الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 25اپریل کو ہوں گے، امیدواران 23مارچ کو الیکشن کمیشن کے آفس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، کاغذات نامزدگی 29 تا 31مارچ تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروائے جائیں گے، 2تا 4اپریل تک جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، 8 اپریل کو کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی جبکہ امیدواروں کوانتخابی نشان 11اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے ، کنٹونمنٹ بورڈ لاہور سے 20 کونسلرز کو منتخب کیا جائے گا ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کروائے جانے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں والٹن، ڈیفنس، عسکری رہائشی کالونیاں سمیت دیگر علاقے شامل ہیں