محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام کی فیلڈ انسپکشن کی اطلاع ملتے ہی ایکسائز انسپکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) محکمہ ایکسائز پنجاب کے ای ٹو اوز اور انسپکٹروں کی پھرتیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام کی فیلڈ انسپکشن کی اطلاع ملتے ہی ایکسائز انسپکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے اپنے اپنے سرکلز میں پہنچ کر ٹیکس نادہندگان کی پراپرٹیز سیل کردیں، ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سربمہر کی جانے والی وہ پراپرٹیز تھیں جو کسی نہ کسی وجوہات کی بناء پر سربمہر نہیں کی گئی تھیں اس سلسلے میں ہفتہ کے روز سربمہر کی گئی پراپرٹیز مالکان کے ذمہ لاکھوں روپے کے واجبات ہیں، صرف باغبانپورہ اور شالیمار کے علاقوں میں ایک پلازہ سمیت 20 پراپرٹیز کو سیل کیا گیا جن کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد لاکھوں روپے کے واجبات ہیں۔