Live Updates

تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر اتفاق خوش آئند ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا کردا ر ادا کریں، گردن سے سریا نکال کر مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلا، حکمران خوشامدیوں کے چنگل سے باہر نکلیں

جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اتفاق سے سیاسی استحکام پید اہوگا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران بھی جمعیت علما پاکستان اور دیگر سنجیدہ سیاسی قوتیں عمران خان کو سمجھاتی ر ہیں کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل کا ہے ، ملک کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

دھرنوں سے امن و امان کی صورت حال پیدا ہوئی۔یہ خوش آئند ہے کہ حکمران جماعت نے بھی اپنی گردن سے سریا نکال کر بات کی ہے تو متفقہ طور پر کمشن کی تشکیل کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید ہے کہ باقی معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے زوردیا کہ تحریک انصاف اب پارلیمنٹ اورپنجاب اسمبلی کے بائیکاٹ کے خاتمے کا بھی اعلان کرکے اپنا کردا ر ادا کرے جس کا عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورتوانائی کے بحران کا پورے ملک کو سامنا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مخلصانہ طریقے سے عوام کی خدمت کریں۔ صرف اقتدار کی جنگ تو لڑ ہی رہے ہیں۔ اپنی آنکھیں اور کان کھول کر حکمرانخوشامدیوں کے چنگل سے باہر نکلیں زمینی حقائق کا سامنا کریں۔اس سے ان کی نیک نامی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات