ایف بی آر نے ماڈل اور اداکارہ ایان علی سے ازسرنو تفتیش کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 18:49

ایف بی آر نے ماڈل اور اداکارہ ایان علی سے ازسرنو تفتیش کا عندیہ دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ایف بی آر نے ماڈل اور اداکارہ ایان سے ازسرنو تفتیش کا عندیہ دے دیا۔ چئیرمین طارق محمود باجوہ کہتے ہیں جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔ایف بی آر نے ماڈل اور اداکارہ ایان کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ایان علی سے دوبارہ مکمل تفتیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے لاہور میں تقریب میں شرکت کے موقع پر دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ایان کو غیرقانونی طور پر رقم نتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمہ کی تمام سفری دستاویزات کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ ایان سے اس حوالے سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ماڈل گرل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ایان نے کسٹم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس پر عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ جیل میں بی کلاس کے حصول کی درخواست پر کسٹم کورٹ نے چوبیس مارچ کو جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :