سیکورٹی بجٹ میں 25 فیصد اضافہ سمیت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویزتیار،
سرکاری بھرتیوں کے لئے فنڈز،انرجی بحران،پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے جدید الات بھی خریدے جائیں گے، سینئر اراکین اسمبلی ،صوبائی وزرا اور معروف کاروباری شخصیات نے ”آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو ”اپنی تجاویز“ بھجوانے کا انکشاف
ہفتہ 21 مارچ 2015 19:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) سینئر اراکین اسمبلی ،صوبائی وزرا اور معروف کاروباری شخصیات نے ”آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے حکومت کی طرف سے” طلب کردہ تجاویز“ کے پیش نظر اپنی تجاویز بھجوا دی ہیں جس کے مطابق سیکورٹی کی مد میں بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ پنجاب کے معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت سے پنجاب نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ممکنہ بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لئے سینئر صوبائی وزرا اور سیکورٹی ادارے کے ذمہ دار آفیسر پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے ۔
ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ سرکاری بھرتیوں کے لئے فنڈز، خواتین کے مختلف منصوبوں کے لئے مخصوص فنڈز،انرجی بحران،پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے جدید الات خریدنے جیسے فنڈزکا خاص طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔تاہم دینی مدارس اصلاحات کے لئے نئے سیکورٹی پلان کے لئے مطلوبہ فنڈزکی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے۔ نئے ”سیکورٹی پلان بجٹ“ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہلکاروں کی بھرتیاں، تربیت ،جدید ٹیکنالوجی کے آلات کی کے لئے علیحدہ کمیٹی کا اعلان جلد متوقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.