لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے نئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائے،عامر اقبال

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کالا باغ ڈیم ،دیا ،،مر،بھاشا،مہمند،اکھوڑی،بونجی،کرم تنگی،منڈا،داسوسمیت دیگر ڈیمز تعمیر کیے جائیں

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس عامر اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی و اقتصادی بدحالی کی بنیادی وجہ بلاشبہ توانائی کا بحران ہی ہے لہذا اگر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر نئے آبی ذخائر تعمیر ہو جائیں تو پاکستان میں سبز انقلاب آ جائے گا جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد دن بدن کم ہو رہی ہے اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ 2025 تک اگر نئے آبی ذخائر تعمیر نہ کیے گئے تو ملک میں پانی کی قلّت بحرانی کیفیت اختیار کر جائے گی اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کی قلّت سے بچنے کیلئے کالا باغ ڈیم ،دیا مر،بھاشا،مہمند،اکھوڑی،بونجی،کرم تنگی،منڈا،داسوسمیت دیگر ڈیمز فوری تعمیر کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں اور جس طرح تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دہشت گرد کے خلاف ایک صفحے پر لایا گیا تھا اسی طرح نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے بھی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھانے دیا جائے،تمام سیاست دان اور مذہبی راہنما اس اہم قومی مسلے کے حل اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنی سوچ کو تبدیل کریں اور تمام تر سیاسی و مذہبی اختلافات کو بلائے تاک رکھتے ہوئے آبی ذخائر کی تعمیر پر اتفاق کا مظاہرہ کریں کیونکہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا راز کالا باغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر کی تعمیر میں ہی پوشیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :