ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے‘ جنگلات اور جنگلی حیات کی بہتری کے لئے عوام اور سول سوسائٹی کو اس نیک کام میں شامل کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ‘دریاے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ‘
صوبائی سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) جہانزیب خان کا ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) صوبائی سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف ستھری فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے‘ درختوں کی غیرقانونی کٹائی کے حوالے سے محکمہ جنگلات زیروٹالرنس پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے‘ دریائے راوی کنارے 600 ایکڑ رقبہ پر نیا جنگل لگانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
انہوں نے یہ بات یہاں جلو پارک میں ”ورلڈ فاریسٹ ڈے“ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ رانا شبیر احمد ، ڈائریکٹر جنرل فشریزڈاکٹر محمد ایوب، کنزرویٹرآف فاریسٹ مہر محمد یوسف ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر حنا یعقوب اور دیگر اعلی افسران کے علاوہ یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سکولوں کے طلبا و طالبات ، سول سوسائٹی ، غیرسرکاری تنظیموں اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے-صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ جنگلات فاریسٹری کے فروغ میں عوام کی شرکت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اس لئے اس نیک کام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں کو آگے آنا ہوگا-انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے گھر کے اندر یا باہر 2پودے لگانے کا تہیہ کرلے تو کوئی وجہ نہیں کہ آئندہ 10 سالوں میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو اور لکڑی کی روزبروز بڑھتی ہوئی ضروریات پوری نہ کی جا سکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.