وفاقی حکومت نے خیصار ڈیم کی منظوری دیدی ،آئندہ دو ماہ میں باقاعدہ کام شروع کیاجائیگا ، سینیٹرمیر محمد یوسف بادینی

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:58

وفاقی حکومت نے خیصار ڈیم کی منظوری دیدی ،آئندہ دو ماہ میں باقاعدہ کام ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) سینیٹرمیر محمد یوسف بادینی نے کہاکہ فیڈرل حکومت نے خیصار ڈیم کی منظوری دیدی آئندہ دو ماہ میں باقاعدہ کام شروع کیاجائے گا نوشکی کے عوام اکثر کا تعلق زراعت سے ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی بھر کا آبپاشی ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر بن گئی ہے اور کاشت کار معاشی بد حالی کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوشکی کے عوام اکثر کا تعلق زراعت سے ہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے فصلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے پائی جانے والی پانی کی شدید قلت ختم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ضلع نوشکی کی کاشت کارروں کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے گزشتہ روز فیڈرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے خیصار ڈیم کی باقاعدہ منظوری دیدی جس پر باقاعدہ آئندہ دو ماہ میں باقاعدگی سے کام شروع کیاجائے گا جس سے نوشکی کے عوام کو فائدہ ہوگا اورسیکڑوں ایکڑ اراضی سے سریاب ہوگی۔