ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا کوئی رادہ نہیں:پرویز مشرف
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں سے رابطے میں ہیں مگر ان کا ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیاسی طاقت ہے اسے تنہا نہیں کرنا چاہیے اور ایم کیو ایم تشدد پر یقین نہیں رکھتی اس پارٹی میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ 1999میں کراچی میں 14نو گو ایریاز تھے جن کو ختم کیا گیا کراچی میں نوگو ایریاز 2008کے بعد بنے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف توازن رکھے تو آپریشن کا میاب ہو سکتا ہے کراچی میں طالبان کا عنصر موجود ہے اس لیے وہاں طاقت کا ستعمال کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
ان کاکہنا تھا کہ صولت مرزا اور عزیز بلوچ جیسے لوگ پیادے ہیں ان کو استعمال کرنے والے بڑے لوگوں کو پکڑنے والی قیادت چاہیے اس کے بغیر ملک خوشحالی کی طرف نہیں جا سکتا۔
مصطفی کمال کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے ان کے دور میں کراچی میں بہت کام ہوا۔جو ڈیشل کمیشن پر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کا بننا خوش آئند ہے فوج کی نگرانی شفاف انتخابات ہونگے۔بھارت سے تعلقات کے بارے میں پرویزمشرف کاکہنا تھا کہ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر مائنڈ سیٹ وہی رہتا ہے جو تبدیل نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن پر مجید ملک نے حقائق کے بر عکس لکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.