لاہور، ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کے حق میں 31مارچ کو لاہور کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) ینگ ڈاکٹرز نے31مارچ کو لاہور کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا۔ ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور محکمہ کی جانب سے سرجیکل ٹاور، نیورو انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز،آؤٹ ڈور سروسز ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کا توسیعی منصوبہ سمیت بغیر تنخواہ کے پی جی ٹرینی کے بڑے مسائل شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر عامر بندیشہ، ڈاکٹر تجمل بٹ، ڈاکٹر خرم شہزاداور ڈاکٹر شبیر احمد سمیت دیگر جناح ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عامر بندیشہ کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب کے اندر1200پی جی ٹرینی ڈاکٹرز بغیر تنخواہ کے کام کررہے ہیں اور اب محکمہ صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ سے تنخواہ حاصل کرنے300پی جی ترنینز کی تنخواہیں بھی بند کردی ہیں جو ایک قابل افسوس امر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی نکالی جانے والی10ہزار سے سیٹیں ایک گورکھ دھندہ ہیں جنہیں عام آدمی نہیں سمجھ سکتا۔
محکمہ صحت نے ہمیشہ17سکیل کے ڈاکٹروں کی آسامیاں پیدا کی ہیں جس کی بڑی مثال گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آسامیاں پید ا کرنے کے لئے چار درجاتی فارمولا پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسر کی بنیادی بھرتی کا آغاز سکیل18سے کیا جائے اور میڈیکل آفیسر کی بنیادی تنخواہ کم از کم90ہزار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 6ہزار سے زائد ڈاکٹرز ترقی کے منتظر ہیں اور اسی انتظار میں وہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ نے اپنے وعدے کے برعکس ابھی تک سروس سٹریکچر پر عمل درآمد کرتے ہوئے صرف20فیصد ڈاکٹروں کی پرموشن کی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 20سالوں سے ڈینٹل کیڈر کی پرموشن ہی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی سیکیورٹی کی صورت حال بھی خراب ہے کوئی بھی شخص خود کش جیکٹ پہن کر بآسانی ہسپتال میں داخل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ہسپتالوں کے اندر مذکورہ بیان کی گئیں عمارتیں اور منصوبے تاخیر کا شکار ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے مریض پریشان ہیں یہاں تک کہ لیبر روم میں بھی میڈیسن فری نہیں ہیں۔ شیخ زاید ہسپتال پنجاب گورنمنٹ میں آنے کے باوجود ایمرجنسی میں بھی فیس وصول کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ20فیصد صحت کی ذمہ داری کو بھی پورا نہیں کررہی ہے اور موجودہ صورتحال گورنمنٹ کی گڈ گورنس کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پنجاب حکومت سے ہاتھ باندھ کر استدعا ہے کہ ہمارے اور مریضوں کے مطالبات پورے کریں ورنہ ہم31مارچ2015کو پنجاب سمیت پورا لاہور جام کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال اور شیخ زاید کے ڈاکٹرز کینال روڑ بلاک کریں گے۔ گنگا رام ہسپتال اور میو ہسپتال کے ڈاکٹرز مال روڑ بند کریں گے، چلڈرن ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز فیروز پور روڑ جبکہ سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز جیل روڑ بلاک کریں گے اور یہ سلسلہ تین ہفتوں تک جاری رہے گا اس کے بعد سپریم کونسل کا اجلاس بلا کر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اور اگر گورنمنٹ نے کوئی شر پھیلانے کی کوشش کی تو اس کا انجام برا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.