”اپنا روز گار سکیم“، 31ارب روپے سے 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا آغاز،

وزیراعلیٰ پنجاب نے خوش نصیبوں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ،چابیاں حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد، ایک پائی بھی سروسز چارجز کی مد میں ادا نہیں کرنے پڑیں گے ، تمام سروسز چارجز پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی،مجموعی طو رپر 3لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوں گے، بلا واسطہ طو رپر لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیں گے پنجاب حکومت نے بات چیت کر کے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب40کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی ہے ، نوجوانوں کیلئے روزگا ر کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ٹاسک سونپا ہے،وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے نوجوانوں کو با عزت روز گار کی فراہمی کے لئے پاکستان کی سب سے بڑی ”اپنا روز گار سکیم“ کا آج باقاعدہ افتتاح کر دیا -” وزیرعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم“ کے تحت 31ارب روپے کی خطیر رقم سے 50ہزارخوش نصیب افراد میں آسان شرائط پر گاڑیوں کی تقسیم کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے - وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج ماڈل ٹاؤ ن میں”اپنا روز گار سکیم“کے تحت خوش نصیب مرد وخواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خوش نصیب مرد و خواتین میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ”اپناروزگار سکیم“ کے تحت گاڑیوں کی چابیاں حاصل کرنے والے خوش قسمت مرد و خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کے لئے پنجاب حکومت نے پاکستان کی سب سے بڑی ”اپنا روز گار سکیم“ کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے جس کے تحت آج سے انتہائی شفاف طریقے سے میرٹ پر 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیاہے -3برس قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10ارب روپے کی مالیت سے نوجوانوں میں 20ہزار گاڑیاں میرٹ پر تقسیم کی تھیں جس کا ریکوری ریٹ 99.9فیصد ہے-بلا شبہ سابق سکیم کا میاب رہی اور موجودہ سکیم کو بھی انتہائی حوصلہ افزاء رسپانس ملا ہے -انہوں نے کہا کہ سابق سکیم کے تحت ”بولان“ اور” مہران“ گاڑیاں دی گئی تھیں جبکہ موجودہ سکیم کے تحت کمرشل گاڑیاں” راوی“ او ر”بولان “دی جا رہی ہیں-”اپنا روز گار سکیم “صوبے کی تیز رفتار ترقی میں اہم کردارادا کرے گی جس سے صوبے میں نہ صرف روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پید ا ہوں گے بلکہ معاشی ترقی کا ہدف بھی حاصل ہوگا -”اپنا روز گار سکیم“ کے تحت صرف50ہزارافراد کو نہیں بلکہ 50ہزارخاندان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر با عزت روز گار کمائیں گے اور معاشرے کو بوجھ بانٹیں گے،مجموعی طو رپر 3لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوں گے جبکہ بلا واسطہ طو رپر لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیں گے،اس سکیم کے بے پناہ معاشی ثمرات ہیں اور صوبے کی ترقی میں یہ سکیم ممدو معاون ثابت ہوگی -”اپنا روز گار سکیم“ میں پنجاب حکومت کی سابق سکیموں کی طرح شفافیت ،میرٹ اورمعیار کو ملحوظ خاصر رکھا گیاہے اور پچھلے ساڑھے 6برس کے دوران شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز رہاہے-میرے لئے آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ صوبے کے50ہزار خاندانوں میں گاڑیوں کی شفاف اندازسے تقسیم کا آغا ز کیا گیاہے او رکسی کوبھی سفارش یا اقربا پروری پر گاڑی الاٹ نہیں کی گئی جس کی گواہی خوش نصیب افراد نے اپنی گفتگو میں خود دی ہے اور یہی اس سکیم کی سب سے بڑی خوبی اور کامیابی ہے جس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو جاتا ہے،گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد آسان شرائط پر ماہانہ اقساط ادا کریں گے جو بولان کے لئے 10ہزار روپے ماہانہ جبکہ راوی کے لئے 9ہزار روپے ماہانہ ہوگی - جن خوش نصیبوں کا شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیوں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں نام نکلاہے انہیں ایک پائی بھی سروسز چارجز کی مد میں ادا نہیں کرنے پڑیں گے بلکہ تمام سروسز چارجز پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی،حکومت نے گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے 40ہزار روپے کم رکھی تھی تاہم وقت کے ساتھ قیمت میں اضافے سے خوش نصیب افرا دکو 90ہزار روپے تک کا فائدہ ہواہے - انہوں نے کہاکہ ”اپنا روز گارسکیم“صوبے کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے اور گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود او ران کو با اختیار بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ”اپنا روز گار سکیم “بھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی ٹھوس حکمت عملی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2 ارب روپے سے زائد کی کمی کرائی ہے اور جب ڈالر کے مقابلے میں ین سستا ہوا تو اس کا فائدہ بھی لیا گیا او راس مد میں 40کروڑ روپے کم کرائے گئے اس طرح مجموعی طو رپر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے کمپنی کے ساتھ بات چیت کر کے 2ارب 40کروڑ روپے کم کرائے اور عوام کے لئے اربوں روپے کے وسائل بچائے-انہوں نے کہاکہ صوبے کے نوجوانوں کو مزید با اختیار بنانے او رروزگا ر کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ٹاسک سونپا گیا ہے اور ہمارا عز م ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو مزید با اختیار بنا کر انہیں معاشی ترقی کا مفید حصہ بنانا ہے اور انشاء الله چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات اس ضمن میں تیز رفتاری سے نتائج دیں گے-انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 6برس کے دوران صوبے کے عوام کے لئے مختلف منصوبوں میں بات چیت کر کے اربوں روپے کے وسائل بچائے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ایک پائی بھی بچانا ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت کا یہ وژن ہے کہ وسائل عوام کے قدموں تلے نچھاور کئے جائیں او راس وژن کی اسی وقت تکمیل ہوتی ہے جب عوام کی خدمت کا جذبہ دلوں میں موجزن ہو-انہوں نے کہاکہ بلا شبہ مشکلات اور چیلنجز ہمارے سامنے ہیں لیکن اگر نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو راستے آسان ہو جاتے ہیں اورالله بھی مدد کرتا ہے-لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ 14ارب روپے کا یہ منصوبہ جون 2015تک 36اضلاع میں مکمل ہو جائے گا جس سے پٹواری کلچر کا مکمل خاتمہ ہوگا اور اب بھی جن اضلاع میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم باقاعدہ کام کر رہاہے وہاں سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہوچکاہے او رصرف 30منٹ میں 50روپے کی ادائیگی پر فرد ملکیت اور دیگر دستاویزات فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم آنے سے کوئی پٹواری رشوت نہیں مانگ سکتااور انشاء الله یہ بوسیدہ نظام اسی برس زمین بوس ہو جائے گا-پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے پٹواری کلچر کے خاتمے کے لئے یہ جدید نظام وضع کیاہے ، نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا مجموعی حجم 12ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس فنڈ کی 2روپے کی سالانہ آمدن سے 85ہزار سے زائد ذہین ، قابل لیکن کم وسیلہ بچے و بچیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سفرجاری رکھے ہوئے ہیں او رانشاء الله2018تک اس فنڈ کا حجم 20ارب روپ تک پہنچ جائے گا اور ڈیڑھ لاکھ بچے وبچیاں تعلیمی وظائف کے ذریعے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے یہ پروگرام قائد اعظم  اور علامہ اقبال  کے خوابو ں کی تعبیر کی جانب اقدام ہے اسی طرح خود روزگار سکیم کے تحت 4ارب روپے سے لاکھوں خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دئیے گئے ہیں تاکہ وہ با عزت روز گار کما سکیں-اس سکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں ، میں سمجھتا ہو ں کہ خواتین جو کہ آبادی کا 50فیصدسے زائد ہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے-پاکستانی خواتین کو میدان عمل میں آنا چاہیے اور ترقی اور خوشحالی کی گاڑی کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پو رکردار ادا کرنا چاہیے-پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نہ صرف ضروری قانون سازی کی ہے بلکہ خواتین کے لئے علیحدہ پروگرام بھی شروع کئے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کو میدان عمل میں اب آکر اپنابھر پو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ معاشی ، سماجی اور معاشرتی نا ہمواریاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے ”اپنا روزگار سکیم “ جیسے تاریخ ساز انقلابی ا قدامات ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں-طبقاتی کشمکش کو دور کرنے کے حوالے سے بھی ”اپنا روز گار سکیم “ممدومعاون ثابت ہوگی کیونکہ عدلانہ معاشرے کے لئے معاشرتی ، سماجی او رمعاشی انصاف انتہائی اہم ہے اور ہماری یہ سکیم بھی اسی وژن کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ہے-توانائی بحران کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں-پنجاب میں پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا شمسی توانائی سے چلنے والا 100میگا واٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکاہے جو اگلے چند دنو ں میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گاتاہم ہمیں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنا ہے اور میں چند روز میں بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے چین جا رہاہوں جہاں چینی حکام سے کوئلے ، سولراور ونڈسے توانائی کے حصول کے حوالے سے بات چیت ہوگی او رانشاء الله 3برس کے دوران چین کے تعاون سے بجلی کے کئی منصوبے کام شروع کردیں گے-وفاقی حکومت پنجاب میں ایل این جی سے 2400میگا واٹ جبکہ پنجاب حکومت ایل این جی سے 1200میگا واٹ کے منصوبے لگائے گی جس کے لئے کام کا آغاز کردیا گیاہے او رانشاء الله اگلے اڑھائی برس میں 3600میگا واٹ بجلی مزید پید ہوگی-انہوں نے کہاکہ توانائی بحران نے صنعت و زراعت کو بے پنا ہ نقصان پہنچایاہے لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہے اور وسائل کو بچاکر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں -انشاء الله محنت کے ساتھ دن رات کام کریں گے اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے -دہشت گردی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ یوحنا آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسنا ک ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- انشاء الله اجتماعی کاوشوں اور اتحاد کی طاقت سے دہشت گردی کے ناسور کو دفن کر کے دم لیں گے -ملک کی تعمیر و ترقی او رخوشحالی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں-وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کا سفر جاری و ساری ہے اور وطن عزیز قائد  اور اقبال کا پاکستان ضرور بنے گا-وزیراعلیٰ نے ”اپنا روز گار سکیم “ کے حوالے سے ایم پی ایز ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ،شیخ علاؤ الدین ، صدر بینک آف پنجاب ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹریز ،ٹرانسپورٹ وخزانہ اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی-اس موقع پرترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری،پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نواز چوہان، ایم پی ایز شیخ علاوٴالدین،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹریز ٹرانسپورٹ، خزانہ ، ا طلاعات ،صدر بینک آف پنجاب،کمشنر لاہورڈویژن اوردیگر اعلی حکام بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :