سفارش نہ پیسہ ، پھر بھی گاڑی مل گئی،خوش نصیب خوشی سے نہال،

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہمارے خواب کو خوبصورت تعبیر دی ہے، خوش نصیب افرادکی سکیم کی شفافیت پروزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین

ہفتہ 21 مارچ 2015 23:52

سفارش نہ پیسہ ، پھر بھی گاڑی مل گئی،خوش نصیب خوشی سے نہال،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء )”وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم“کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب مرد و خواتین نے سکیم کی شفافیت اورمیرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں گاڑیاں ملنے کی بہت خوشی ہو رہی ہے -ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ بغیر سفارش یا پیسے کے گاڑیاں مل سکتی ہیں لیکن وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہمارے خواب کو خوبصورت تعبیر دے کر ثابت کیا ہے کہ پنجاب میں صحیح معنوں میں جینوئن کام ہوتے ہیں،ہمیں کسی سے نہیں کہنا پڑا بلکہ بینک آف پنجاب والے خود فون کر کے پوچھتے رہے -خوش نصیب خواتین ہماجاوید ،کاشفہ، شگفتہ او ردیگر نے کہاکہ زندگی میں پہلی بار کسی سکیم کے لئے اپلائی کیا اور جینوئن انداز میں گاڑی بھی مل گئی ہے-وزیراعلیٰ نے چابیاں تقسیم کرنے کے دوران خوش نصیب مرد وخواتین سے سکیم کی شفافیت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ سے کسی نے پیسہ تو نہیں لیا جس پر تمام افراد نے کہاکہ ہماری نہ کوئی سفارش تھی اور نہ ہی کسی نے ایک پائی تک طلب کی-خوش نصیب مرد وخواتین نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ گاڑیاں خود چلائیں گے اور باعزت روزگار کمائیں گے-انہوں نے میرٹ اور شفافیت پر گاڑیاں ملنے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں بھی دیں-