بھارت ورلڈ کپ سے پہلے ملنے والی شکستیں یاد رکھے :میکسویل

اتوار 22 مارچ 2015 10:10

بھارت ورلڈ کپ سے پہلے ملنے والی شکستیں یاد رکھے :میکسویل
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 26مارچ کو شیڈول ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل سے پہلے ہی کینگروز کی جانب سے نفسیاتی برتری کے حصول کے لیے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بلے باز ی کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور گلین میکسویل کا کہناہے کہ بھارتی ٹیم یہ یاد رکھے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کھیلی گئی ٹرائی سیریز میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا ، ہم نے حال ہی میں جس حکمت عملی کے ساتھ ٹرائی سیریز میں انہیں نشانہ بنایا تھا اب بھی اسی حکمت عملی کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے ۔

یاد رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :