وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف شکست پر قوم سے معافی مانگ لی

اتوار 22 مارچ 2015 11:18

وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف شکست پر قوم سے معافی مانگ لی

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف شکست پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میں ہارنے کا افسوس ہے  ٹیم کو شائقین کی سپورٹ کی ضرورت ہے، کیچ ڈراپ ہونے پر وہ راحت علی سے ناراض نہیں۔ایک انٹرویو میں وہا ب ریاض نے کہاکہ میگاایونٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی لیکن بدقسمتی سے ٹائٹل نہ جیت سکے،شین واٹسن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہاکہ بیٹنگ کے دوران واٹسن نے انہیں چھیڑا تو بالنگ کے دوران انہوں نے بھی بدلہ لے لیا۔

راحت علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے میری کوئی ناراضی نہیں ہے، وہ بہت اچھا لڑکا ہے اور ٹورنامنٹ میں بہت اچھی باوٴلنگ کی۔

(جاری ہے)

وہاب نے کہا کہ راحت نے کیچ جان بوجھ کر نہیں چھوڑا تھا بس ہماری قسمت میں نہیں تھا اتنا کہوں گا۔فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے موقع بہت کم آتے ہیں، ایک چانس 2011 میں ملا تھا وہاں سیمی فائنل میں ہارگئے تھے اور اب کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئے اس لیے جذبات پر کنٹرول نہیں کرسکا۔

وہاب ریاض نے باوٴلنگ پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تعریف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بارے میں عظیم کھلاڑی ذکر کرتے ہیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے تاہم ہم ہارنے کا افسوس ہے ہم نے جیتنے کی پوری کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اپنی اس فارم کو آگے آنے والی سیریز میں بھی برقرار رکھوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل میرا مقصد تھا کہ شروع کے چھ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کروں، اللہ نے ایک وکٹ زیادہ ہی دلوادی۔

متعلقہ عنوان :