حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی

اتوار 22 مارچ 2015 11:18

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد گرین شرٹس مکمل سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔قومی ٹیم کے دورے سے قبل قومی کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر ایک سیکیورٹی ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی تاہم ممکنہ طور پر یہ دورہ محض رسمی ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم کو اجازت دے دی جائیگی۔

15 اپریل سے شروع ہونے والے اس دورے میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے سنیئر میڈیا منیجر رضا کچلو بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف جذبات کی وجہ سے حکومت کو تحفظات ہیں تاہم ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آنے دنوں میں ہم ایک سیکیورٹی ٹیم بھیجیں گے جو وہاں انتظامات کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے ملے گی۔

دوسری جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو بھی پاکستانی حکومت کی رضامندی اور سیکیورٹی وفد کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میڈیا کمیٹی جلال یونس نے کہا کہ ہمیں اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق موصول ہو چکی ہے ہم دورے کے شیڈول کو تین سے چار دن میں حتمی شکل دے دیں گے اور ڈھاکا، چٹاگانگ اور کھلنا میں میچز کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :