اچھا کام کرنے والا ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے‘ اداکار اسلم شیخ
کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ،ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا
اتوار 22 مارچ 2015 11:34
لااہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) ٹی وی کے معروف اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ،ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو ہمارے معاشرے کے جیتے جاگتے ہوں اور ان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اس کا بغور مطالعہ کرتا ہوں اور پھر اسی انداز میں اسے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیشتر ڈراموں میں کرداروں کو ہمیشہ سراہا گیا، فنکار کا کیا ہوا کردار ہی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسلم شیخ نے کہا کہ آج کے دور میں جب کہ ٹیلی ویژن پروڈکشن میں بہت اچھا کام ہورہا ہے اور نئے فنکار بہت تیزی سے سامنے آرہے ہیں اچھا کام کرنے والا ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.