فوک میوزک دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے‘ شازیہ خٹک

ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے ،اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے

اتوار 22 مارچ 2015 11:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے،خوشی کی بات ہے کہ اب علاقائی موسیقی کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر میں بھی علاقائی اورصوفیانہ کلام بے حد مقبول ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے بھارت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس ملک میں جہاں میوزک انڈسٹری بہت زیادہ مضبوط ہے وہاں اپنے آپ کو منوایا ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میوزک انڈسٹری مشکلات سے گزر رہی ہے لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے البم تیار کرنے والے گلوکاروں کو رائیٹلی بھی نہیں مل رہی جبکہ ان میوزک البم غیر قانونی طریقہ سے ریلیز کیے جارہے ہیں۔شازیہ خٹک نے کہا کہ فوک میوزک تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ یہ دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے۔پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھی علاقائی موسیقی کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں اپنی موسیقی کے فروغ اور اسے بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :