کراچی میں رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردی گئیں۔۔۔
مختلف علاقوں میں چھاپے اورسرچ آپریشنز، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد گرفتار
اتوار 22 مارچ 2015 11:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) کراچی پولیس نے رینجرزپر حملہ کے بعددہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں،شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورسرچ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گرد مارے گئے،اورنگی میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزم بم بنانے میں ماسٹر تھے،بارود بنانے کا کارخانہ بھی پکڑا گیاجبکہ غیر ملکیوں سمیت 26 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پراورنگی ٹاوٴن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں کارروائی کی گئی۔اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کامران اورزبیر کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔(جاری ہے)
مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے بارودی مواد بنانے کا کارخانہ لگا رکھا تھا۔
اس سے پہلے منگھوپیرکے علاقے غازی گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ملزمان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھراورنگی ٹاوٴن پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرمومن آباد میں فرید پہاڑی نامی علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ سائٹ کے مختلف علاقوں ہارون آباد ،پرانا گولیمار،پٹھان کالونی اورپاک کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکے غیرملکیوں سمیت کئی افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقوں اتحاد ٹاوٴن اورمدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کیے گئے۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن اعجاز ہاشمی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے کئی غیرملکیوں سمیت26افراد کو حراست میں لے لیا ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.