شاہد حامد قتل کیس ، حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردئیے

کیس ری اوپن کرنے سے پہلے مجرم کوڈیتھ سیل سے باہرلانے کیلئے وفاقی حکومت کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہونگے ، قانونی ماہرین

اتوار 22 مارچ 2015 12:04

شاہد حامد قتل کیس ، حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) شاہد حامد قتل کیس کے مرکزی ملزم صولت مرزا کے بیانات کے بعد حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے،قانونی ماہرین نے کہاکہ کیس ری اوپن کرنے سے پہلے مجرم کوڈیتھ سیل سے باہرلانے کیلئے وفاقی حکومت کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہونگے،محکمہ داخلہ سندھ کے ذمہ دارافسرکے مطابق شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے احکامات نہیں ملے،وفاقی حکومت کی ہدایت ملتے ہی شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے سندھ حکومت عدالت میں درخواست دائرکردی گی۔

متعلقہ عنوان :