بھار ت اتر پردیش میں نقل پکڑنے پر طالب علموں نے پروفیسر کی پٹائی کر دی

اتوار 22 مارچ 2015 12:06

بھار ت اتر پردیش میں نقل پکڑنے پر طالب علموں نے پروفیسر کی پٹائی کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)بھارت میں طلبہ یونین کے صدر کو نقل کرتے ہوئے پکڑنے پر طالب علموں نے پروفیسر کی پٹائی کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی میں نگران پروفیسر نے طلبہ یونین کے صدر کو رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑا جس پر یونین صدر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کالج میں ہی پروفیسر کی پٹائی کر دی۔

(جاری ہے)

اس دوران دیگر افراد سہمے ہوئے صرف تماشہ دیکھتے رہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے جن کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی -