امریکی فوجیوں کو دولت اسلامیہ کی آن لائن دھمکی

اپنے 100 کے قریب فوجیوں کو دی گئی آن لائن دھمکی کی تحقیقات کر رہے ہیں  امریکہ

اتوار 22 مارچ 2015 12:08

امریکی فوجیوں کو دولت اسلامیہ کی آن لائن دھمکی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) امریکہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ اپنے 100 کے قریب فوجیوں کو دی گئی آن لائن دھمکی کی تحقیقات کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے کہاکہ یہ دھمکی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے دی گئی ہے شدت پسند تنظیم سے منسلک ایک ویب سائٹ پر ان افراد کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی اور دولتِ اسلامیہ کے حامیوں سے انہیں ہلاک کر دینے کو کہا گیا ۔

یہ معلومات جاری کرنے والے گروپ نے بتایا کہ انھوں نے انٹرنیٹ سروز اور ڈیٹابیس ہیک کر کے یہ معلومات جمع کی ہیں  امریکی حکام کے مطابق ان میں سے زیادہ ڈیٹا ویسے ہی آن لائن دستیاب تھا۔پینٹاگون کے ایک اہلکار نے کہا کہ وہ اس پیغام کی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

امریکی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کے نام اس فہرست میں ہیں ان کے اہل خانہ کو اس بارے میں مطلع کیا جا رہا ہے۔

خود کو دولت اسلامیہ کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کروانے والے گروپ نے جن لوگوں کے پتے تصاویر اور نام جاری کیے ہیں ان کے بارے میں کہا گیاکہ انھوں نے تنظیم کے خلاف امریکی کارروائیوں میں حصہ لیا گروپ نے امریکہ میں مقیم اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آخری قدم اٹھائیں‘ اور ان افراد سے ’نمٹیں۔

متعلقہ عنوان :