آئی سی سی ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پرسوں ، دوسراسیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 26مارچ کو کھیلا جائے گا

اتوار 22 مارچ 2015 12:46

آئی سی سی ورلڈکپ، پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ..

آکلینڈ/سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ کاپہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان (پرسوں) منگل کوایڈن پارک آکلینڈمیں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔دوسراسیمی فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 26مارچ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :