ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ہاراقومی لشکر (پرسوں)وطن واپس پہنچے گا

اتوار 22 مارچ 2015 12:50

ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ہاراقومی لشکر (پرسوں)وطن واپس ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء)ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ہاراقومی لشکر (پرسوں)منگل کووطن واپس پہنچے گا۔ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی براستہ دبئی وطن واپس پہنچے گی ، یونس خان ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر رہے۔ایڈیلیڈ میں جہاں سے پاکستان ٹیم نے دوہزارپندرہ کی مہم شروع کی تھی وہیں اس کا سفر بھی اختتام پذیرہوا۔

قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں ایڈیلیڈ سے سڈنی اور اتوار کی رات سڈنی سے پاکستان کے لیے براستہ دبئی روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ تاہم سینیئر بلے باز یونس خان ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کررہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کچھ روز آسٹریلیا میں قیام کے بعد براہ راست انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ کاونٹی میچوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑی ایڈیلیڈ سے سڈنی کے لیے روانہ ہوئے تو وہاں موجود شائقین کرکٹ نے قومی کپتان مصباح الحق کا تالیوں سے استقبال کیا ، مداحوں نے مصباح کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ کھلاڑی سڈنی میں ایک دن کے آرام کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ دبئی میں دو گھنٹے قیام کے بعد کھلاڑی(کل) منگل اور بدھ کی درمیانی رات وطن واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی روز کپتان مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔