آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی

اتوار 22 مارچ 2015 12:57

آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ 23 سے 29 مارچ تک کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ملک بھر سے 11 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اقبال عمر کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جنہیں بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی صوبائی ٹیموں کے رہن سہن کا انتظام کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس میں ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :