میکسیکو: میچ کے دوران ریسلر ہلاک
اتوار 22 مارچ 2015 14:49
میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) میکسیکو کے ایک تاریخی ریسلر کا بیٹا میچ کے دوران رنگ میں چوٹ لگنے سےہلاک ہو گیا۔ ریاست باجا کیلی فورنیا کے پراسیکیوٹر دفتر نے بتایا کہ تجوانا کے ایک میونسپل آڈیٹوریم میں ہفتہ کو رات گئے ایک میچ میں پیڈرو اگویورامیریز عرف ہیجوڈلپیرواگویو حریف ریسلر آسکر گٹیریز عرف رے مسٹیریو کی مبینہ فلائنگ کک لگنے سے بے ہوش کو کر رنگ میں گر گئے۔
میچ کی وڈیو کے مطابق، اگویو کے گرنے کے بعد مقابلہ دو منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد ریفری اور ساتھی ریسلرز کو معلوم ہوا کہ وہ بہت زخمی ہیں۔ پراسیکیوٹر ترجمان نے بتایا کہ اگویو کو بعد میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات ڈیڑھ بجے انتقال کر گئے۔ سٹیٹ پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق انہوں نے ممکنہ قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔(جاری ہے)
ایونٹ کے منتظم ادارہ 'دی کریش' سے واقعہ پر تبصرہ کیلئے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ٹرپل اے ریسلنگ فیڈریشن کے ڈائریکٹرجوقین رولڈان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس دل خراش خبر پر تبصرہ کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں اور وہ اگویو کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پروفیشنل ریسلنگ 'لوچا لبرے' میں میکسیکو رنگا رنگ پہلوانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ تاریخی ریسلرپیڈرو اگویو کے 35 سالہ بیٹے پچھلے بیس سالوں سے ریسلنگ کے میدان میں تھے ۔ انہوں نے کئی بڑے ٹائٹل بھی جیتے ۔اے پیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.