کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروہوں میں لڑائی کمانڈر سمیت متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
کنڑ میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے ہلاکتیں ہوئیں رپورٹ
اتوار 22 مارچ 2015 14:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروہوں کے درمیان اندرونی لڑائی کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں کچھ اہم کمانڈر شامل ہیں نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں چند اہم ٹی ٹی پی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملوں میں کچھ اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل رواں ماہ کے دوران افغان طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کا اشارہ دیا تھا عسکری گروہ کے سینئر رہنماوٴں نے اسلام آباد کا خفیہ دورہ بھی کیا تھا تاکہ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک لے جایا جاسکے تاہم پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ طالبان کو اپنے دو رہنماوٴں کے درمیان اختلافات ختم کرنے ہوں گے ورنہ شاید مذاکرات کبھی شروع ہی نہ ہوپائیں۔
طالبان کے دو اہم رہنماوٴں میں مذاکرات کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے جن میں مذاکرات کے حامی سیاسی لیڈر اختر محمد منصور اور جنگی کمانڈر عبدالقیوم ذاکر شامل ہیں جو گوانتانا موبے کے قیدی رہ چکے ہیں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مخالف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.