نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام 23 مارچ کو کانفرنس منعقد ہو گی

اتوار 22 مارچ 2015 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام قرار داد لاہور کی پالاٹینیم جوبلی کو انتہائی تزک و احتشام سے منانے کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘ لاہور میں 23,24مارچ کو دو روزہ قرار داد لاہور کانفرنس بعنوان ”قرار داد لاہور ماضی کی تاریخ‘ حال کا جائزہ اور مستقبل کی امیدیں“ منعقد ہو گی۔

اس کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس سے کارکنان تحریک پاکستان ‘ ممتاز دانشور‘ ماہر قانون‘ کالم نگار‘ اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پہلے روز 23مارچ سوموار کو صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ تقریب سے وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد‘ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل‘ رہنما جماعت الدعوة مولانا امیر حمزہ‘ صاحبزادہ پیر محمد خورشید اور برطانیہ کی معروف پاکستانی شخصیت ڈاکٹر بشیر احمد مان خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے دوسرے روز 24مارچ بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ تقریب سے صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی‘ ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان‘ دانشور قیوم نظامی اور روٴف طاہر خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :