ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے ،،، ایف بی آر۔۔۔

قانونی طور پر 10 ہزار ڈالر سے زائد باہر لے جانے کی اجازت نہیں ، ترجمان

اتوار 22 مارچ 2015 15:59

ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے ،،، ایف بی آر۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کسٹم اور انکم ٹیکس کے حکام ماڈل ایان علی کے اثاثوں کی چھان بین کر رہے ہیں،قانونی طور پر 10 ہزار ڈالر سے زائد باہر لے جانے کی اجازت نہیں۔ماڈل ایان علی کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی چیک کئے جائیں گے-

متعلقہ عنوان :