شاہدرہ کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 350کلو گرام مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا گیا

بیس افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کرکے زخمی کر دیا ، گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے ‘ مقدمہ درج کر ادیا گیا

اتوار 22 مارچ 2015 16:07

شاہدرہ کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 350کلو گرام ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) لائیو اسٹاک کے عملے نے شاہدرہ کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 350کلو گرام مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا،بیس افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کرکے زخمی کر دیا جبکہ گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسرلائیواسٹاک ڈاکٹر راحت علی کی سر براہی میں لا ئیو اسٹاک کے عملے نے غیر قانونی مذبح خانے کی اطلاع پر شاہدرہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو مذبح خانے کے مالکان سمیت 20 افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے لائیو اسٹاک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگاڑیوں کے شیشے توڑ کر فرار ہوگئے۔ڈاکٹر راحت علی کا کہنا ہے کہ مذبح خانے سے 350 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ہوا جسے قبضے میں لے کر مذبح خانے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق شاہدرہ کے نعمانی چوک پر موجود غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارا گیا، جہاں قصاب مردہ جانوروں کا گوشت بناتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ترجمان کے مطابق حملے میں لیڈی ڈاکٹر سمیت محکمے کے کئی افسران کو چوٹیں آئیں جبکہ عملے کو یرغمال بھی بنائے رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :