آل پاکستان مسلم لیگ کا پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ”سب سے پہلے پاکستان “کے نعرے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اتوار 22 مارچ 2015 16:27

لاہور/کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کا پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ”سب سے پہلے پاکستان “کے نعرے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان اور پارٹی کو ملک بھر میں سیاسی طور پر مکمل طور پر فعال کر نے کا فیصلہ ۔ اتوار کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے سر بر اہ جنرل (ر) پر ویز مشرف نے مر کزی او ر صوبائی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابا ت میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے او ر سر براہ آل پاکستان مسلم لیگ پر ویز مشرف نے پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تباہی اور بدحالی کی طرف جا رہا ہے ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں اسی لیے ہم نے بلدیاتی انتخابات میں ”سب سے پہلے پاکستان “کے نعرے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب بھی ہیں اس لیے ہمیں پاکستان کا ہر صورت تحفظ کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی وانتقامی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں مگر کسی سے خوفزدہ ہونیوالا نہیں تمام سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا اور ہم ملک کی بقا اور سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر جد وجہد کر تے رہیں اور ملک کو ظالموں او ر لیٹروں سے بچایا جا ئیگا ۔