متعدی و غیرمتعدی امراض کے کنٹرول کے لئے طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

ماں و بچوں کو تشخیص و ادویات کے منصوبہ کیلئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے،متعدی امراض کے کنٹرول کیلئے 2۔ا رب روپے مختص ہیں‘صوبائی وزیر

اتوار 22 مارچ 2015 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) وزیر قانون ،خزانہ وایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو صحت کی میعاری وجدید سہولتیں فراہم کرنا صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور موجودہ حکومت نے ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف کے لئے 2ارب روپے مختص ہیں اور صوبہ میں متعدی و غیرمتعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ہیلتھ سیکٹر کو مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں ۔

پارٹی ورکرزپارٹی ، ڈاکٹرزو این جی اوز کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تو شعور بیدار کرنے اور علاج معالجہ کے لئے اپنے وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ڈونراداروں جیسے یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون بھی حاصل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی بلامعاوضہ فراہمی کے لئے 8 -ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ماں و بچوں کو تشخیص و ادویات کے منصوبہ کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے جبکہ متعدی امراض کے کنٹرول کے لیے 2۔

ا رب روپے مختص ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبہ میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم ترقی یافتہ اضلاع میں ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :