وہاب ریاض پر عائد ہوا جرمانہ ادا کر نے کو تیار ہوں : برائن لارا

اتوار 22 مارچ 2015 17:25

وہاب ریاض پر عائد ہوا جرمانہ ادا کر نے کو تیار ہوں : برائن لارا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء ) سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے آ ئی سی سی کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پر عائد کیا گیا جرمانہ ادا کر نے کی پیشکش کر دی ہے ۔ بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے شین واٹسن کے خلاف انتہائی شاندا ر باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور شین واٹسن انکے سامنے سکول کے کھلاڑی لگ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران نوک جھوک کھیل کا حسن ہے لیکن آئی سی سی کی جانب سے وہاب ریاض پر عائد کیا گیا جرمانہ انتہائی مضحکہ خیر ہے اور میں یہ جرمانہ دینے کے لیے تیار ہوں ۔ یاد رہے کہ آ ئی سی سی کے تیسرے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے اپنی شاندار باؤلنگ کے ذریعے شین واٹسن کو مسلسل پریشان کیے رکھا تھا جس کا انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خود بھی اعتراف کیا تھا ۔