حکومت کا یکم اپریل سے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ، تمام صارفین گیس مہنگی کیلئے گیس 15 سے 60 فیصد تک مہنگی کی جائیگی

گھریلو صارفین کے تیسرے سلیب کیلئے گیس 15فیصد، صنعتی صارفین کیلئے 53،کمرشل صارفین کیلئے 18فیصد ، کھاد کے کارخانوں کیلئے 64، سی این جی کیلئے 25فیصد تک مہنگی کئے جانے کا امکان

اتوار 22 مارچ 2015 17:41

حکومت کا یکم اپریل سے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ، تمام صارفین گیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) حکومت نے تمام قسم کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کرکے یکم اپریل سے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، گیس15 سے 60فیصد تک مہنگی کی جائیگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز حکومت نے ملک بھر کے گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے گیس 53فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کمرشل صارفین کیلئے گیس 18فیصد مہنگی کی جارہی ہے، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس کے نرخوں میں 64 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ متوقع ہے، سی این جی صارفین کیلئے گیس 25فیصد تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس 30فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومت گھریلو صارفین کو بھی بخشنے کیلئے تیار نہیں ہے، گھریلو صارفین کے تیسرے سلیب کیلئے گیس 15فیصد تک مہنگی کی جارہی ہے۔گیس نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 22مارچ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :