وہاب ریاض کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے :رمیز راجہ

اتوار 22 مارچ 2015 17:43

وہاب ریاض کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے :رمیز راجہ
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو اگلا ون ڈے کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کر تے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف جس جذبے ،جوش اور ولولے کے ساتھ باؤلنگ کی ہے اسے دیکھ کر انہیں یقین ہو گیا ہے کہ وہ اس وقت قومی ٹیم کی کپتانی کرنے کے اہل ہیں،آسٹریلیا نے بھی جارج بیلی کو اچانک فرسٹ کلاس کرکٹ سے نکال کر ون ڈے اور پھر ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا تھا ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سلیکٹرز کو اب عمر اکمل اور احمد شہزاد کے علاوہ دیگر نوجوان کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینی چاہیئے کیوں کہ یہ دونوں کھلاڑی کئی سالوں سے ٹیم کا حصہ ہونے کے باوجود اس کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں جس کی ان سے توقع تھی ۔