ملتان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،شہریوں نے 2 ڈاکو رانیاں پکڑ لیں،2 ساتھی مرد فرار ہونے میں کامیاب
اتوار 22 مارچ 2015 19:53
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) ملتان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ گروہ کی 2 ڈاکو رانیوں کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ دو مرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،خواتین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اتوار کو پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کی یہ کوشش ملتان کے علاقے چوک نواں شہر کے قریب سیمنٹ کی دکان میں کی گئی۔
(جاری ہے)
جہاں چودھری شاہد نامی شخص دکان پر موجود تھا کہ دو خواتین داخل ہوئیں اور اس سے سیمنٹ کی معلومات لینے لگیں اس دوران دو مرد بھی دوکان میں داخل ہوئے جنہوں نے چودھری شاہد کو قابو کرلیا اور خواتین نے تجوری سے 40 ہزار روپے نکال لئے۔
چودھری شاہد کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے جس پر دونوں مرد تو بھاگ گئے لیکن خواتین کو لوگوں نے پکڑ لیا اور تھانہ کوتوالی کی پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بھکاری ہیں دوکاندار کی ان پر بری نیت تھی، انکے انکار پر دوکاندار نے الزام لگایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.