Live Updates

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اتوار 22 مارچ 2015 21:02

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے درمیان جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔اس معاہدے کے مطابق جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی سے متعلق 45 دنوں میں فیصلہ کرے گا جبکہ دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف خود اسمبلیوں کو توڑنے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کی شق کے مطابق دھاندلی ثابت ہوے پر اسمبلیوں کی تحلیل سمیت پورے ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ جبکہ مجوزہ آرڈیننس کو بھی معاہدے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ایم آئی اور آئی ایس آئی کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ معاہدے کی شق کے مطابق حکومت ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی پی ٹی آئی کی مشاورت سے لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے لیے دستخط کرنے کی جگہ بھی موجود ہیں جبکہ ان دونوں جماعتوں سے کل اس معاہدے ہر دستخط لیے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :