جسٹس وجیہ الدین کی سفارشات مان لی گئیں، شاہ محمود

اتوار 22 مارچ 2015 21:21

جسٹس وجیہ الدین کی سفارشات مان لی گئیں، شاہ محمود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جسٹس وجیہ الدین کی سفارشات مان لی گئی ہیں، چیرمین شپ کے علاوہ تمام پارٹی عہدے تحلیل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا الیکشن کمیشن بنا کر پارٹی انتخابات کرائیں گے، اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد ہو گا۔