ن لیگ خیبرپختونخوا کےنائب صدر فدامحمد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اتوار 22 مارچ 2015 21:25

ن لیگ خیبرپختونخوا کےنائب صدر فدامحمد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر فدا محمد خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر فدا محمد خان پی ٹی آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ فدا محمد ملاکنڈکے ضلعی ناظم رہے ہیں۔ وہ مسلم لیگی رہنما سینیٹر نثار محمد خان کے بھائی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فدا محمد نے تصدیق کی کہ وہ آج پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی کے خواہش مند ہیں، موروثی سیاست کا حصہ نہیں رہ سکتے۔