خانیوال ، کار اور ٹرالرمیں تصادم ،ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی ، دو کی حالت تشویشناک

اتوار 22 مارچ 2015 22:48

خانیوال ، کار اور ٹرالرمیں تصادم ،ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ..

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) کار اور ٹرالرمیں تصادم ،ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی جاں بحق ہونے والوں میں باپ ،بیٹا ،پوتا اور پوتی شامل دو زخمیوں کی حالت تشویشناک نشتر ریفر،تفصیل کے مطابق اڈہ ذخیرہ کا بدقسمت خاندان احمدرضا جو کہ پٹرولنگ پولیس میں تعینات ہے اپنے والد محمد یوسف ،بیوی دو بیٹوں ایک بیٹی ،دو رشتہ داروں کے ساتھ شادی میں شرکت کے لئے تلمبہ آئے ہوئے تھے شادی میں شرکت کے بعد یہ بدقسمت خاندان جب واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں مہر شاہ کے قریب ان کی گاڑی مہران نمبری 5936ایم این اے موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر نمبری113ایس پی این کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں پٹرولنگ پولیس میں تعینات احمد رضا اور اس کا والد محمد یوسف ،بیٹا ریحان اور بیٹی منزہ چاروں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ احمد رضا کی بیوی فرح اور 7سالہ بیٹا ریحام شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا جبکہ دوسری دو زخمی عورتوں حمداللہ زوجہ اسرار ،سمیرا زوجہ ارشاد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :