آسٹریلوی آل راوٴنڈر شین واٹسن کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے دیوانے ہوگئے،خوش قسمت ہوں کہ وہاب ریاض کی تیزرفتار گیندوں سے زخمی نہیں ہوا، وہاب ریاض کیلئے دل میں کوئی نفرت نہیں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،آسٹریلین آل راوٴنڈر شین واٹسن کا ٹویٹ،کوارٹرفائنل میں اچھے مقابلے کا مزہ آیا ، شین واٹسن شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں،وہاب ریاض

اتوار 22 مارچ 2015 23:20

آسٹریلوی آل راوٴنڈر شین واٹسن کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) آسٹریلین ٹیم کے آل راوٴنڈر شین واٹسن کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیز رفتار بولنگ کے دیوانے ہوگئے اور قومی ٹیم کی شکست کے باوجود وہاب ریاض کے گن گاتے رہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کے لئے دل میں کوئی نفرت نہیں اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، کوارٹرفائنل میں وہاب ریاض کی تیزرفتار بولنگ کے سامنے زخمی نہ ہونا خوش قسمتی ہے۔

دوسری جانب وہاب ریاض نے بھی شین واٹسن کو جواباً ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کوارٹرفائنل میں اچھے مقابلے کا مزہ آیا اور شین واٹسن شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہاب ریاض نے سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلے پر کینگروز ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :