افغان حکام نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کو بے گناہ قرار دیدیا،واقعے سے متعلق تمام دستاویزات اور شواہد کا جائزہ لیا ،انہیں مقتولہ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، فوجداری مقدمات کے اعلیٰ ترین تفتیش کار جنرل محمد ظاہر
اتوار 22 مارچ 2015 23:26
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2015ء) افغانستان میں گزشتہ ہفتے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کو بے گناہ قرار دیدیا گیا۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق حکومت کے ایک اعلیٰ تحقیقاتی افسر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک مشتعل ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہونے والی افغان خاتون بے گناہ تھی۔
افغانستان میں فوجداری مقدمات کے اعلیٰ ترین تفتیش کار جنرل محمد ظاہر نے کہاہے کہ انہوں نے واقعے سے متعلق تمام دستاویزات اور شواہد کا جائزہ لیا ہے اور انہیں مقتولہ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔جمعرات کو دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے میں پیش آنیو الے اس دردناک واقعے میں مشتعل مردوں کے ایک ہجوم نے فرخندہ نامی 27 سالہ خاتون کو لاٹھیوں سے پیٹنے کے بعد زندہ جلادیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.