امریکہ میں مقیم معروف اداکارہ ریمابیٹے کی ماں بن گئیں

پیر 23 مارچ 2015 10:55

امریکہ میں مقیم معروف اداکارہ ریمابیٹے کی ماں بن گئیں

ورجینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) امریکہ میں مقیم پاکستان کی معروف اداکارہ ریما بیٹے کی ماں بن گئیں ۔ ان کے شوہر طارق شہاب کے مطابق بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ پاکستان کی معروف ادکارہ ریما نے امریکا کے شہر ورجینیا میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے شوہر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ بچہ اور ماں دونوں صحت مند ہیں۔ نومولود کا نام اذلان محمد سید شہاب رکھا گیا ہے۔ ریما خان نے بیٹے کی پیدائش پر نیک تمناوٴں کا اظہار کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گی۔ اپنے پیغام میں ریما خان نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :