ملک بھر میں 75 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پیر 23 مارچ 2015 10:56

ملک بھر میں 75 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی ، مزار اقبال پر پاک فضائیہ کے گارڈز نے فرائض سنبھال لئےملک بھر میں آج 75 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، 23 مارچ 1940 کو لاہور کے اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی جس کے سات برس بعد برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ ملک کی نعمت میسر آئی ، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ، لاہور میں یوم پاکستان کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں کئی مقامات پر شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :